اسلام آباد: پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کم لاگت اور شاندار کارکردگی کی بدولت گلوبل ساؤتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے۔ ایک امریکی دفاعی میگزین نے جے ایف 17 کی جنگی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طیارے نے کسی ایئر شو نہیں بلکہ عملی میدانِ جنگ میں اپنی افادیت ثابت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر ایک ہلکا، کم خرچ، سنگل انجن اور ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جس کی قیمت جدید مغربی طیاروں کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی ہے، مگر کارکردگی انتہائی مؤثر ہے۔ میگزین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جے ایف 17 نے بھارت کے زیرِ استعمال روسی اور مغربی ساختہ جدید طیاروں کو مار گرا کر اپنی جنگی قابلیت منوا لی۔

امریکی میگزین کے مطابق پاکستان اور ترکیہ اسلحہ کی عالمی منڈی میں مغربی دفاعی کمپنیوں کی جگہ لے رہے ہیں، جبکہ مغربی کمپنیاں درمیانی درجے کی دفاعی منڈی کھوتی جا رہی ہیں۔ اس خلا کو پاکستان، ترکیہ اور جنوبی کوریا پُر کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ایسے دفاعی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے جو گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو کم قیمت مگر جنگ آزمودہ دفاعی نظام فراہم کر رہا ہے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر نمایاں مثال ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار