جماعت اسلامی نے مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم کر کے 225 روپے فی لٹر کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد 150 روپے کا ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کو کم از کم تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ غریب عوام کی جیبوں سے عیاشیاں بند کرے اور فوری طور پر عوامی مسائل پر توجہ دے۔

حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 19 جون کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جس کے بعد چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں طویل دھرنے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور اب لوگ مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار