جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ججز تقرری اور کارکردگی کے قواعد زیر غور
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ججز کی تقرری اور ان کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئے قوانین پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئینی بنچوں کے ججز کی نامزدگی کے معیار کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ججز کے انٹرویو سے متعلق قواعد و ضوابط کا مسودہ بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔
مزید یہ کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو آن لائن شرکت کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت کچھ ممبران زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔
یہ اجلاس عدالتی نظام میں شفافیت اور بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے
_2026_06_18_06_38_12_41599160.jpg)


Leave A Comment