ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کل ملتان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے آئندہ مرحلے کا اعلان کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق کانفرنس میں مفکر اسلام مفتی محمود کی سیاسی، علمی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو مفتی محمود کی اصولوں پر مبنی سیاست، علمی بصیرت اور زندگی کے نمایاں پہلوؤں سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، اسلم غوری اور دیگر رہنما کانفرنس میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ رہے ہیں، جبکہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسلم غوری نے دعویٰ کیا کہ عوام کی بھرپور شرکت قائد جمعیت کے سیاسی بیانیے کی حمایت کا اظہار ہوگی۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ کانفرنس عوامی حقوق، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف جے یو آئی کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کانفرنس کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار