خانیوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
خانیوال: چک نمبر 79 دس آر کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار افراد ساہیوال سے ملتان جا رہے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور تھانہ صدر پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کی وجوہات سے متعلق کارروائی شروع کر دی گئی۔


_2026_09_08_21_41_34_47930675.jpg)
Leave A Comment