کاشتکار 31 مارچ تک بہاریہ کماد کی کاشت مکمل کریں، محکمہ زراعت سمبڑیال
سیالکوٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کسانوں سے کہا ہے کہ بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کی جائے۔ کماد کی کاشت کے لیے فی ایکڑ 60 ہزار آنکھیں درکار ہیں، جو بیج کی مناسب شرح سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کاشت کا دورانیہ 15 فروری سے 31 مارچ ہے، اور موسمی حالات کے مطابق اس میں لچک رکھی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر بھٹی نے کہا کہ بیج کی شرح وزن، رقبہ اور تعداد کے لحاظ سے مختلف ہے، اور کسان مزید معلومات کے لیے فیلڈ نمائندگان یا ایگری کلچر ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام "خوشحال کسان، خوشحال پاکستان" کے تحت مختلف گاؤں میں کسان اجتماعات بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں محکمہ زراعت کے نمائندگان رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
_2026_03_24_17_10_19_74961755.jpg)


Leave A Comment