خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے یہ جانی نقصان ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث 14 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 13 کو جزوی اور ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔

یہ واقعات پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔ متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔

حکام نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ریسکیو سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح فی الحال معمول کے مطابق ہے تاہم بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس علاقوں کا رخ نہ کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار