کے پی ٹی کا 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کے مطابق کے پی ٹی نے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا ہے، جو ملکی بحری شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے کا مضبوط بحری و تجارتی مرکز بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے، جبکہ بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی اور توسیع کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ، لاجسٹکس کے نظام کی بہتری اور بندرگاہی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی، افسران اور ملازمین کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے اس موقع پر کہا کہ کراچی پورٹ کی استعداد، آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی پورٹ کی مسابقتی صلاحیت مزید بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
_2026_06_29_05_53_27_75239734.jpg)


Leave A Comment