لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کے لیے سکریننگ اور ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا، ایس پی اویس شفیق، سی ای او ہیلتھ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون نے کیمپ سے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے کے ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور وہ پنجاب سمیت ملک کے تمام اداروں کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

وزیر صحت نے ایف آئی اے کے فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور کیمپ میں سکریننگ و ویکسی نیشن جیسی سہولیات کی فراہمی پر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں وزیر صحت نے حکام کو ہدایت کی کہ مستقبل میں بھی ایف آئی اے ملازمین کے لیے یہ سہولیات جاری رکھی جائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار