لاہور میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ تیار
لاہور میں مختلف مقامات پر ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک آئی ٹی کمپنی نے اس منصوبے کیلئے بلا معاوضہ خدمات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی، فیشن اسکوائر اور نجی اسپتالوں کے اطراف ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ شہری پارکنگ فیس موبائل ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے رقم براہ راست لاہور پارکنگ کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کمپنی کی مفت خدمات کی پیشکش پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کیلئے دنیا کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس نظام سے اوور چارجنگ کی شکایات میں کمی اور ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ اسٹینڈز کو سیف سٹیز اتھارٹی سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔
_2026_05_08_18_05_36_50148895.jpg)


Leave A Comment