پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت کی آخری تاریخ قریب، کسانوں کو بروقت بیجائی کی ہدایت
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت 20 جولائی تک مکمل کر لیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ماہرین کے مطابق بروقت کاشت کی صورت میں فصل اکتوبر میں تیار ہو جاتی ہے، جبکہ تاخیر سے پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فصل کے لیے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے۔ کاشت سے پہلے کھیت کو 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر نرم کیا جائے اور سہاگہ دے کر زمین کو ہموار بنایا جائے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پٹڑیاں بنانے کے لیے ایک چوتھائی میٹر پر نشان لگائیں اور دونوں اطراف 30 سینٹی میٹر کے فاصلے پر سپر فاسفیٹ اور امونیم نائٹریٹ ڈالیں۔ بیج کو ایک میٹر کے فاصلے پر دونوں کناروں پر بویا جائے تاکہ پودوں کی بہتر نشوونما ہو سکے۔
کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید رہنمائی کے لیے زرعی ماہرین سے رابطہ کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ اچھی اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔
_2026_07_14_15_25_23_29158599.jpg)


Leave A Comment