عدالتی تعطیلات پر نظرثانی کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے وکیل کا چیف جسٹس کو اہم خط
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک وکیل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر ہفتے میں تین عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی کسی بھی قسم کی بچت سے زیادہ اہم ہے، اور ججز پر لازم ہے کہ وہ اپنے حلف کے مطابق ہر صورت انصاف فراہم کریں۔
وکیل نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہزاروں مقدمات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں، جبکہ ہفتے میں تین دن تعطیل ہونے کی وجہ سے وکلا کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ کفایت شعاری ضروری ہے، لیکن اس کی آڑ میں انصاف کے عمل کو سست نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہفتے میں پانچ دن عدالتیں کھلی رکھنے کی پالیسی بحال کی جائے۔
_2026_05_08_04_26_28_69436660.jpg)


Leave A Comment