راولپنڈی: لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وفاقی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں جامِ شہادت نوش کر گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہید افسر کی بہادری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے لیے دی گئی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں جبکہ ملک کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاک افواج اور قوم کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار