سرگودھا ڈویژن میں لائیوسٹاک کارڈ فیز 2 کے اجراء کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور حکام نے کسانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے واجبات فوری ادا کریں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر نائلہ کے مطابق لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے مویشی پال کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کسانوں نے پہلے مرحلے (فیز ون) کے قرضے یا بقایا جات ادا نہیں کیے، وہ فوری طور پر Bank of Punjab کی قریبی برانچ میں اپنی رقوم جمع کروائیں تاکہ وہ فیز ٹو کیلئے اہل ہو سکیں۔

ڈاکٹر نائلہ نے واضح کیا کہ نادہندہ کسان نئے مرحلے سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، جبکہ بروقت ادائیگی کرنے والے کسان بلا سود قرضہ سکیم سے دوبارہ مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ Livestock Department Punjab مویشی پال کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے اور اس پروگرام کا مقصد دیہی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار