خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم گنتی کا عمل جاری
ایشیا اردو
پشاور: خیبر پختونخوا کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ صبح 8بجے سے شروع ہونے والی پولنگ 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے رہی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور کی کل آبادی 42لاکھ 56ہزار 816 ہے جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 19لاکھ 18ہزار 587ہے۔پشاورمیں مرد ووٹرز کی تعداد 10لاکھ 78ہزار 106 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 40ہزار 323 ہے۔
پشاور میں1ہزار 240پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔مردوں کیلئے677 اور خواتین کیلئے 529پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جبکہ 34 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہیں۔پولنگ کیلیے 4ہزار 368 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 224 پولنگ اسٹیشن نارمل،860 حساس جبکہ 165انتہائی حساس ہیں۔



Leave A Comment