خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی پیچھے
ایشیا اردو
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران صوبائی حکومت ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہاتھ ملتے رہ گئی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت اپوزیشن امیدواروں نے میدان مار لیا۔
خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل ہو گیا ہے۔ جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ شامل ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
اب تک کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 میں سے 53 سیٹوں کے الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 16 تحصیل چیئر مینوں سمیت 18 سیٹیں جیت لی ہیں۔ کوہاٹ اور پشاورسے میئر کا الیکشن مولانا کی جماعت نے جیت لیا ہے۔
الیکشن میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے، صوبائی حکومت ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی میئر کا الیکشن نہ جیت پائی، تاہم 14 تحصیل چیئر مینوں کے الیکشن میں فاتح قرار پائی۔
عوامی نیشنل پارٹی نے اب تک 8 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک میئر اور 7 تحصیل چیئر مینوں کے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ 7 آزاد امیدوار تحصیل چیئر مین کے الیکشن جیتنے میں سرخرو ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے حصے میں 3، جماعت اسلامی 2، پاکستان پیپلز پارٹی1 اور تحریک اصلاحات پاکستان نے بھی ایک نشست جیتی۔
بلدیاتی الیکشن: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی
اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا لگ گیا، خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی میئر کاالیکشن ہار گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سٹی میئر کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ہرا دیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار زبیر علی خان نے حکومتی امیدوار رضوان خان بنگش کو 11 ہزار کے واضح ووٹوں سے شکست دیدی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فاتح امیدوار اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے داماد زبیر علی خان نے 62388 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 50659 ووٹ ملے، تیسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی رہی جس کے امیدوار نے 49596ووٹ حاصل کئے،پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان نے 45 ہزار 958 ووٹ حاصل کیے۔



Leave A Comment