وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہ پہلے تھا اور نہ اب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کی ترقی اور بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے مدارس رجسٹریشن ایکٹ منظور کیا جا چکا ہے، جسے اب بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ قانون سازی تمام فریقین کی مشاورت سے مکمل ہو جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار