اگست میں آم کے باغات کی نگہداشت اہم، محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایات جاری کردیں
محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ماہ اگست میں باغات کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ بہتر پیداوار اور معیاری پھل حاصل کیا جا سکے۔
زرعی حکام کے مطابق باغبان اگست کے دوران آم کی پچھیتی اقسام کی برداشت مکمل کریں اور نئے باغات کے لیے زمین کی تیاری شروع کریں تاکہ موزوں موسم میں بروقت شجرکاری کی جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ برداشت کے بعد فی درخت تقریباً ایک کلو گرام یوریا کی آخری قسط ڈالنا مفید ہے، جبکہ دو ہفتے تک باقاعدہ آبپاشی جاری رکھنے سے درختوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
ماہرین نے زور دیا کہ باغبان کیڑوں اور بیماریوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اقدامات کریں تاکہ آئندہ سیزن میں نقصان سے بچا جا سکے۔
اس کے علاوہ باغات میں جڑی بوٹیوں کی صفائی، نکاسی آب کا مؤثر انتظام اور عمومی دیکھ بھال کو بھی انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ درخت صحت مند رہیں۔
محکمہ زراعت نے باغبانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مزید رہنمائی کے لیے اپنے قریبی زرعی دفاتر سے رابطے میں رہیں۔
_2026_07_29_10_25_43_51899269.jpg)
_2026_07_31_09_42_09_72118464.jpg)
_2026_07_31_09_40_25_14827785.jpg)
Leave A Comment