وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید قربانی، ایثار، محبت اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرنے والے تمام مسلمان قابلِ احترام ہیں، اور یہ عید ہمیں اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات قربان کرنے اور ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

انہوں نے عید کے موقع پر صفائی اور دیگر عوامی خدمات انجام دینے والے عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے معصوم بچوں سمیت تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عالمی برادری سے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار