دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ میری ریڈ لائن ہے، انہیں معاشی قوت بنائیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی 'ریڈ لائن' ہے اور حکومت کا مقصد دیہی خواتین کو محض کسان تک محدود رکھنے کے بجائے خود فیصلہ ساز اور معاشی قوت بنانا ہے۔ انہوں نے دیہی خواتین کی محنت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پنجاب کی تعمیر ان کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ اور ہمت کارڈ جیسے اقدامات کے علاوہ بلاسود قرضے، سکل ڈویلپمنٹ اور ورچوئل پولیس اسٹیشنز جیسی سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔



Leave A Comment