آنتوں کے بیکٹیریا اور بڑی آنت کے کینسر میں تعلق دریافت، طبی ماہرین کی اہم پیش رفت
نیویارک میں طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ آنتوں میں موجود بعض زہریلے بیکٹیریا بڑی آنت کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Nature میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق ایک عام بیکٹیریا Bacteroides fragilis بڑی آنت کے کینسر کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر 50 سال سے کم عمر افراد میں اس بیماری کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ بیکٹیریا ایک زہریلا مادہ خارج کرتا ہے جو آنتوں کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ مادہ جسم کے ایک مخصوص ریسیپٹر Claudin-4 سے جڑ کر خلیات پر حملہ کرتا ہے، جس سے سوزش اور رسولیوں کی افزائش شروع ہو جاتی ہے۔
سائنسدانوں نے جانوروں پر تجربات میں ایک مصنوعی پروٹین استعمال کیا جس نے بیکٹیریا کو خلیات سے چپکنے سے روک دیا، یوں بڑی آنت کو نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ ماہرین کو امید ہے کہ مستقبل میں اس بنیاد پر مؤثر علاج اور حفاظتی طریقے تیار کیے جا سکیں گے۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ موٹاپا، غیر صحت بخش غذا، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال اور آنتوں کے بیکٹیریا میں عدم توازن اس بیماری کے بڑھنے کی اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔
_2026_05_10_08_58_25_73200519.jpg)


Leave A Comment