بچوں کیلئے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، 2 گھنٹے استعمال کی اجازت
واشنگٹن: فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے نوعمر صارفین کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدوں کے تحت نوعمر صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے روزانہ استعمال کی حد دو گھنٹے مقرر کی جائے گی، تاہم والدین کی منظوری سے اضافی وقت کی اجازت دی جاسکے گی۔
رپورٹس کے مطابق میٹا رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک نوعمر صارفین کی فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی بھی محدود کرے گی، جبکہ اسکول کے اوقات میں پش نوٹیفکیشنز بند رکھنے کا اقدام بھی کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے بچوں اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات کے تصفیے کے لیے امریکا کی تقریباً تمام ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت کمپنی آئندہ ایک دہائی کے دوران 18 ارب ڈالر تک ادا کرے گی اور نوعمر صارفین کے لیے اپنے پلیٹ فارمز پر مزید سخت پابندیاں عائد کرے گی۔
معاہدوں کے نتیجے میں میٹا کے خلاف جاری وفاقی مقدمے کا بھی اختتام ہوگیا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ میٹا کی مصنوعات بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور کمپنی نے اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا۔
میٹا کی جانب سے نوعمر صارفین کے لیے استعمال کی مدت، رات کے اوقات میں رسائی اور اسکول ٹائم نوٹیفکیشنز سے متعلق اقدامات کو بچوں اور نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کو زیادہ محفوظ بنانے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔
_2026_08_28_12_54_18_17349290.jpg)


Leave A Comment