مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں اور بحیرہ احمر میں آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد مارکیٹ میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو حالیہ ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بحیرہ احمر میں صورتحال اور ایران سے متعلق تنازع عالمی توانائی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حالات مزید خراب ہوئے تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار