مشعال ملک نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، تاہم کوئی طاقت کشمیری عوام کی شناخت اور حقِ خودارادیت کو ختم نہیں کر سکتی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریکِ آزادی اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گی، جبکہ بھارتی جیلوں میں حریت قیادت کے ساتھ ہونے والے مظالم تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں۔

مشعال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے اور دنیا کو کشمیری عوام کی آواز سننی چاہیے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری تارکین وطن ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار