اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اماراتی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن کے لیے جنگ بندی کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب اماراتی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت تباہ کر دیا، جبکہ ایک میزائل سمندر میں گر گیا۔ حملے کا ہدف اہم تنصیبات تھیں، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صورتحال کے باعث دبئی اور شارجہ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا، تعلیمی ادارے آن لائن کر دیے گئے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اس واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار