وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید قربانی، ایثار، محبت اور اطاعت الہٰی کا عظیم پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ نے اللہ کی رضا کے لیے بے مثال قربانی دے کر وفا اور بندگی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپنی خواہشات اور انا کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرنا ہی عیدالاضحیٰ کا اصل پیغام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شہدائے وطن اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آج بھی ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھروں اور پیاروں سے دور رہ کر ملک کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار