ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل نے انٹری دے دی ہے، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور پانی والا تالاب شامل ہیں، جہاں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مریدکے، وزیرآباد، پھالیہ، خانپور اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق پنجاب میں 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جبکہ سندھ میں بھی آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار