پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر میں مون سون کا طاقتور سلسلہ جاری ہے اور آج بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث گرمی اور حبس میں واضح کمی آئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کی وجہ سے کہیں کہیں حبس برقرار رہ سکتا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں بشمول لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آ رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی موسم پر اثرانداز ہو رہا ہے، جس کے باعث بارشوں کا امکان برقرار ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار