پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 17 جون 1448 ہجری بروز بدھ کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جو لاہور میں چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

چیئرمین کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے نئے اسلامی مہینے کا آغاز 17 جون سے ہوگا۔

انہوں نے اپنے بیان میں ملک کی قیادت اور اداروں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ موجودہ قیادت کی کوششوں سے مختلف معاملات میں بہتری آئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار