ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق محکمہ زراعت کیجانب سے ملتان کے علاقے سدرن بائی پاس کے قریب غیرقانونی سٹور پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی ایس او پی کے تین سو پینسٹھ,ایم او پی کھاد کے پامچ سو ستانوے بیگ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکیاگیا,پکڑی گئی جعلی کھاد کی مالیت ایک کروڑسولہ لاکھ چونسٹھ ہزار روپے ہے,ملزم جعلی کھادیں تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا جبکہ جعلی کھادوں کو قبضہ میں لیکر پولیس کے حوالے کردیاگیا,ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا جعلی میٹیریل کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے جبکہ دوسری جانب اسٹور مالک سمیت دو ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے استغاثہ بھی دائر کردیاگیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار