ملتان: ہیڈ محمد والا پل کے قریب ہائی ایس وین الٹ گئی، 4 زخمی نشتر ہسپتال منتقل
ملتان: ہیڈ محمد والا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ہائی ایس وین بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد متاثر ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت ہائی ایس وین میں 12 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو کے مطابق 5 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 28 سالہ مہام بی بی، 58 سالہ مسرت بی بی، 30 سالہ ریاض اور 21 سالہ کامران شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔



Leave A Comment