گندم، روٹی اور سبزی مہنگی، کسان کی صورتحال خراب، فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ ندیم افضل چن
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے وفاقی دارالحکومت میں چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں زراعت کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ کسان کی صورتحال خراب ہے، گندم اور روٹی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اور کینو، آلو، مکئی اور سبزیوں کا بحران عوام کو متاثر کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص پالیسیوں اور مافیا کی وجہ سے نہ کسان کو فائدہ ہو رہا ہے اور نہ عام آدمی کو، بلکہ کسی مخصوص گروپ کو مالی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوریا، ڈی اے پی اور تیل کی قیمتیں عالمی سطح کے مطابق ہیں لیکن پنجاب حکومت کسان کو اپنی فصل باہر نہیں بھیجنے دے رہی۔ سولر سسٹمز سے پہلے بجلی سستی تھی اور روزگار چل رہا تھا، لیکن اب نیپرا اور متعلقہ اداروں نے نیا فراڈ شروع کر دیا ہے۔
ندیم افضل چن نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام اور کسان کے ساتھ رہی ہے اور زراعت کے شعبے کے بحران کے حل کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ اگر حکومت نے کسانوں کے مسائل حل نہ کیے تو پارٹی سڑکوں پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوگی
_2026_02_03_16_44_46_88899870.jpg)


Leave A Comment