ڈیجیٹل میدان میں نادرا کا بڑا اعزاز: تین قومی ایوارڈز اپنے نام کر لیے
پاکستان کے قومی ادارے نادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے تین اہم ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔ یہ ایوارڈز "ٹی اے ایف-اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026" کے تحت دیے گئے، جو ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے اعزازات ہیں۔
نادرا کی "پاک آئی ڈی موبائل ایپ" کو بہترین صارف سہولت فراہم کرنے پر "سٹیزن ایکسپیرینس آف دی ایئر" کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی طرح پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) کو ڈیجیٹل نظام میں بہتری پر "ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کا ایوارڈ ملا۔
اس کے علاوہ نادرا ٹیکنالوجیز کو "ای سہولت" سروس پر "فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازا گیا۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایوارڈز تقسیم کیے۔
_2026_07_31_09_51_47_91195551.jpg)
_2026_07_31_09_55_41_70408139.jpg)
_2026_07_31_09_53_48_96952178.jpg)
Leave A Comment