میاں نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف رواں ہفتے جاتی امرا کا دورہ کریں گے جہاں وہ نواز شریف کو ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ملاقات میں اسحاق ڈار سمیت دیگر حکومتی وزرا بھی شریک ہوں گے۔ اس دوران آئندہ بجٹ کی تجاویز، معاشی اہداف اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں حکومتی اتحاد اور معاشی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے بجٹ میں عوامی ریلیف سے متعلق رہنمائی دیے جانے کا امکان ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار