اسلامی ممالک میں ویکسین کے مشترکہ اتحاد کی فوری ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری صحت کے شعبے کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کے لیے ویکسین کی مقامی پیداوار ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان ویکسین کے مشترکہ اتحاد کی اشد ضرورت پر زور دیا۔
یہ بات انہوں نے او آئی سی ویکسین مینوفیکچررز گروپ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال 60 لاکھ سے زائد اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ویکسین کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے خود کفالت ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اگر باہمی تعاون، تحقیق اور وسائل کی شراکت کو فروغ دیں تو صحت کے شعبے میں بڑے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے۔
_2026_02_09_16_51_26_66398749.jpg)


Leave A Comment