اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کے لیے منظوری کا عمل آسان بنا دیا۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 کلوواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کو اب نیپرا سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ایسے سولر کنکشنز کی براہ راست منظوری دینے کا اختیار دے دیا ہے۔ترمیم کے تحت 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کے لیے نیپرا سے علیحدہ اجازت لینے کی شرط ختم کردی گئی ہے، جس سے سولر کنکشن کی منظوری کا عمل مزید آسان اور تیز ہونے کی توقع ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار