نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی، ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی
لاہور:
لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ کر دی ہے، وزارتِ توانائی کی ہدایت کے تحت نیٹ میٹرنگ بلنگ میکانزم میں اہم ترمیم کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم کر کے 25.32 روپے مقرر کیا گیا ہے، یعنی صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی۔
مزید یہ کہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ ایم ڈی آئی زیادہ ہونے پر یونٹس ایڈجسٹ کرنے کا نیا فارمولہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ بھی جاری رہے گی۔
یہ اقدام نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے شفاف اور بہتر بلنگ سسٹم فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
_2026_02_04_17_42_33_53040041.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment