ایشیا اردو

 پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، تین دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران مہلک وباء سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ثمرات آنے لگے، ملک میں پہلی مرتبہ 12ماہ تک پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان انسداد پولیو مہم کے تحت ایک اہم سنگ میل عبور کر چکا ہے۔ پاکستان میں پولیو وائرس کا آخری کیس 27 جنوری 2021 کو رپورٹ ہوا تھا، ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سال گزر گیا اور کوئی نیا پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔
کسی بھی ملک کو پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے لگاتار 3 سال تک پولیو سے پاک ہونا ضروری ہے، لیکن پاکستان جیسے ملک کے لیے 12 ماہ بھی ایک طویل وقت ہے کیونکہ اس دوران پولیو ٹیموں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اکثر پولیو ٹیموں کو نشانہ بناتے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق نائیجیریا نے 2020 میں پولیو کا باضابطہ طور پر خاتمہ کر دیا تھا، جس کے بعد دنیا میں اب پاکستان اور افغانستان ہی وہ واحد ملک ہیں جہاں اس بیماری کا خطرہ اب بھی باقی ہے۔ فضلے اور تھوک کے ذریعے پھیلنے والے اس وائرس کے ان دونوں پڑوسی ممالک میں پنپنے کی باقاعدہ تاریخ ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار