نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کےخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ افسوس ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کےخاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور تمام شہری ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں دو چوکیوں پر حملہ کیا تھا  جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار