عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کے غلط تصرف سے جنگی طیاروں کو خطرہ، پاک فضائیہ نے اہم آگاہی جاری کردی
پاک فضائیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کے غلط انتظام سے جنگی طیاروں اور فضائی آپریشنز کو لاحق خطرات کے حوالے سے اہم آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگر آلائشوں اور کچرے کو کھلے مقامات پر پھینکا جائے تو یہ پرندوں خصوصاً چیلوں اور کوؤں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، جس سے ایئر بیسز کے قریب پرندوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
فضائیہ کے مطابق پرندوں کا طیاروں سے ٹکرانا (Bird Strike) نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جس سے انجن اور دیگر آلات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں اور طیاروں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ قربانی کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے پیک کر کے مخصوص مقامات پر تلف کیا جائے یا انہیں زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کیا جائے تاکہ صفائی بھی برقرار رہے اور فضائی آپریشنز بھی محفوظ رہیں۔
_2026_05_26_14_22_35_65671056.jpg)


Leave A Comment