امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات کو فروغ دے گی۔ واشنگٹن میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں انہوں نے امریکی ترقیاتی مالیاتی ادارے کے سربراہ بینجمن بلیک سے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات، آئی ٹی اور بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سفیر پاکستان نے امریکی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں تیار کیا جانے والا عالمی معیار کا فٹ بال "ٹرائیونڈا" بطور تحفہ پیش کیا، جسے سراہتے ہوئے امریکی حکام نے پاکستان کی صنعتی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے معاشی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار