پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق "شیک ہینڈز-II" کامیابی سے مکمل
پاک فوج اور سری لنکن آرمی کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق "شیک ہینڈز-II" تربیلا میں کامیابی سے مکمل ہو گئی۔
دو ہفتوں پر مشتمل اس مشق کا آغاز 27 اپریل کو ہوا تھا، جس میں اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ اجیتھ ابے وردنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فوجی ترجمان کے مطابق اس مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور انسداد دہشتگردی آپریشنز میں باہمی تعاون کا عملی مظاہرہ کیا، جس سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
_2026_05_08_04_29_00_69620692.jpg)


Leave A Comment