اسلام آباد میں Special Investment Facilitation Council (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کے لیے ایک پرکشش مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ویون لمیٹڈ اور Nutshell Group کے اشتراک سے شراکت داری کے پلیٹ فارم “دی گلوبل کنیکٹ” کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فروغ دینا، بین الاقوامی روابط مضبوط بنانا اور پائیدار سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ Bilal Azhar Kayani کے مطابق ویون، جاز ورلڈ اور نٹ شیل کی شراکت داری عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی مثبت معاشی سمت کا واضح اشارہ ہے۔

ویون گروپ کے بورڈ ممبر Brandon Lewis نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، جو اسے سرمایہ کاری کے لیے موزوں مقام بناتا ہے۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی۔

“دی گلوبل کنیکٹ” کا افتتاحی اجلاس مئی 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں 25 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور عالمی سرمایہ کاری اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار