پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر کے معاہدے، سرمایہ کاری تعاون کو نئی جہت مل گئی
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات دی جائیں گی تاکہ صنعتی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔
یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
(1)_2026_05_25_08_49_04_89727554.jpg)


Leave A Comment