اسلام آباد: پاکستان اور مصر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے کاروباری روابط بڑھانے اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف اقدامات میں مصر کے تعاون کو سراہا جبکہ صحت کے شعبے میں مزید اشتراک جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاکستان نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار