اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی معاشی اور تجارتی اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں تاریخی اضافہ اور تجارتی خسارہ کم ہوا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق، جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جبکہ درآمدات تقریباً ساڑھے 5 ارب ڈالر رہیں۔ برآمدات میں تقریباً 35 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 5 فیصد کمی کے باعث تجارتی خسارہ نمایاں طور پر محدود ہوا۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی برآمدات 18 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 40 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق برآمدات میں سب سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل شعبے کا ہے، جبکہ سپورٹس، کیمیکل، فارما، سیمنٹ اور انجینئرنگ گڈز میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

وزیرِ اعظم پاکستان کے اقدامات جیسے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کا خاتمہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور فائنینسنگ ریٹس میں کمی نے برآمدات اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ پیش رفت ملکی زرمبادلہ، روزگار کے مواقع اور اقتصادی خودمختاری میں اضافہ کی جانب اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار