بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں 1.31 ارب ڈالر کی کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کی تازہ صورتحال جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملکی ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 17 ارب 22 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 5 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 31 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں، تاہم آنے والے دنوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور مالی معاونت سے صورتحال میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
_2026_07_17_10_11_39_29614327.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment