ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ 35.5 فیصد اضافہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق، 13 مارچ 2026 تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 21.704 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 16.354 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.351 ارب ڈالر شامل ہیں۔ پچھلے سال اسی عرصے میں ذخائر 16.016 ارب ڈالر تھے، جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر مجموعی ذخائر میں 35.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 46.7 فیصد اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔
_2026_03_24_16_58_16_98761256.jpg)


Leave A Comment