اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت میں 23.54 فیصد سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025 میں پاکستان کی برآمدات اٹلی کو 612.888 ملین ڈالر تک پہنچیں جبکہ درآمدات 260.074 ملین ڈالر رہیں، جس سے 352.814 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہوا۔

دسمبر 2025 میں اٹلی کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 12.36 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 21.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ درآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ 145.97 فیصد اور ماہانہ 163.44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بڑھتا ہوا تجارتی سرپلس دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کی مضبوطی اور پاکستانی برآمدات میں تنوع کا مظہر ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار