وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی کوئی قلت پیدا نہیں ہوئی، جو حکومت کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، جبکہ 19 جون کو ایک اہم اور تاریخی پیش رفت متوقع ہے۔ ان کے مطابق قیام پاکستان کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سپر پاور نے پاکستان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار اور مقام مزید بلند ہوا ہے، اور دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ بھی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار